• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہیے، نیب سمیت تمام متنازعہ قوانین میں ترامیم کرنی چاہیے ، عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں ملکر کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں مل کر اصلاحات پر بات کرنی ہوگی، حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہیے، ہم نے اپنے پرانے سیٹھوں، سرمایہ داروں پر کافی خرچ کر لیا اب ہمیں نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ اور نیب قوانین میں ترمیم کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے،26فروری تک کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ بھی پاکستان خود تیار نہیں کر رہا تھا اور دنیا بھر کی طرح ہم بھی حفاظتی کٹس درآمد کررہے تھےمگر آج ہم ملک میں حفاظتی کٹس بنارہےہیں اور100 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنائے ہیں جنہیں جمعرات یا جمعےکو این ڈی ایم اےکو فراہم کر دیں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں امپورٹ ہوں گی تو قیمت زیادہ ہوگی، ہم نے جو وینٹی لیٹربنائے ہیں ان کی قیمت درآمد کرائے گئے وینٹی لیٹرز سے ایک تہائی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم ٹیسٹنگ کٹس بنا رہے ہیں، جن کی قیمت اپورٹڈ ٹیسٹنگ کٹس سےبہت کم ہے۔

تازہ ترین