• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل بلوچستان نے تبدیلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اختر مینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی قیادت اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بلوچستان نے تبدیلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

بلوچستان کے عوام یہ جان چکے ہیں اہل اقتدار قوم کے مسائل سے زیادہ ان کے وسائل سے دلچسپی ہے،اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا یکجا ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اہل اقتدار کی ستم ظریفیاں اب قابل قبول نہیں رہیں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کاجھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔

اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد جہاں پی ڈی ایم کی قیادت کی شب وروز محنت کا ثمر ہے وہی اس جلسے کو کامیاب بنانے میں اہل بلوچستان نے جو کرداراداکیا و ہ نا قابل فراموش ہے۔

تازہ ترین