• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برونائی کے سلطان کا بیٹا شہزادہ اعظم 38سال کی عمر میں انتقال کرگیا

بیگوسری بیگوان (جنگ نیوز) برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البولقیا کا بیٹا اور ولی عہد کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر موجود شہزادہ اعظم 38سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا۔شہزادہ اعظم سلطان حسن البولقیا کی اولاد میں چھٹے نمبر پر اور پلے بوائے کی شہرت کا حامل تھا۔ ریاستی حکام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق شہزادہ اعظم برونائی کے دارالحکومت بیگوسری بیگوان میں ہفتے کی صبح 10بجے طویل اور سنجیدہ نوعیت کی بیماری سے جانبر نہ ہوسکا، اسکی تدفین اسی روز شاہی روایات کے تحت کردی گئی۔ ملک میں 7روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین