• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس نورانی سے بلوچستان کی علیحدگی کی بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ،ترجمان جے یو پی

لاہور(وقائع نگار خصو صی، سپیشل رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جے یو پی سے نکالے گئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ،صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے کس حیثیت سے اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں ۔ عوامی جمہوری جدوجہد کی قیادت کرنے والے قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی کے فرزند صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے بلوچستان کی علیحدگی کی بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔وہ اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، جسے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لیا ہے۔
تازہ ترین