• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سے تعلقات منقطع کئے جائیں‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

کوئٹہ(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنمائوں نے فرانس کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ یہ بات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبداللہ منیر، مولانا انوارالحق حقانی، مولانا عبدالرزاق، مولانا نورالدین ہاشمی، مولانا عبدالرحیم رحیمی اور مفتی احمد خان نے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ عالم کفر دنیا کے حالات خراب کرنے کے در پے ہے۔ اس گستاخانہ عمل سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئےہیں فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر میں 3بجے ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین