• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا عمر احمدزئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں‘ اخبار فروش

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عبدالنبی سمالانی، سابق جنرل سیکرٹری شاہجہان بلوچ، سینئر رہنما بابو محمد جان اور نائب صدر محمد یوسف شاہ نے بیان میں بی اے پی کے رہنما آغا عمر احمدزئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے کلی کشمیر آباد بشیر چوک اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان کی ذاتی دلچسپی سے علاقے میں سیوریج اور سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ علاقہ زبوں حالی کا شکار تھا لیکن آغا عمراحمدزئی کے اقدامات سے پورے علاقے کا نقشہ بدل گیا اور ان کے اقدامات کی وجہ سے مکین مطمئن ہیں اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
تازہ ترین