• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ، شاہزیب درانی

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے پی ڈی ایم کی کامیاب جلسے کے انعقاد پرقائدین اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بلوچستان نے کامیاب جلسہ منعقد کر کے پیغام دیدیا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے آنے والا وقت عوامی حکومتوں کا ہوگا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ مفاد پرست حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے حکمران عوام کی اتنی بڑی تعداد ایوب سٹیڈیم میں دیکھ کر لرز اٹھے ہیں در اصل انہیں یہ احساس ہوچکا ہے کہ ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کی ناانصافیوں سے تنگ آچکے ہیں مہنگائی ،بے روزگاری نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے تبدیلی سرکار کی وعدہ خلافی عوام کو باور کراچکی ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس دروغ گوہی کے علاوہ اور کوئی تدبیر نہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو جس پستی کی جانب دھکیلا ہے۔
تازہ ترین