• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو مقدمہ بازی سے پریشان کرنے کیخلاف درخواست پر سی پی او سے رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے شہری کو مقدمہ بازی کر کے ہراساں و پریشان کرنے کیخلاف درخواست پر سی پی او ملتان سے 9 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی، فاضل عدالت میں پٹیشنر شیخ محمد یوسف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر اور مقامی پلازہ مالک علی مراد صدیقی کے مابین متعدد دیوانی اور فوجداری مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، مخالف فریق ہراساں اور پریشان کر رہا ہے، مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے کے لیے سی پی او ملتان کو 8 اکتوبر کو درخواست دے چکا ہے، مگر ابھی تک اس پر احکامات جاری نہیں کیے گئے، انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
تازہ ترین