ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ امریکا مان لے کہ وہ پابندیاں لگا کر اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکا کا اثر بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہوگا۔