• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عریشہ رضی کس کی بہترین دوست بننا چاہتی ہیں؟

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھانجی ’مرحا‘ کی ناصرف خالہ بلکہ بہترین دوست بھی بننا چاہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عریشہ رضی نے اپنی بہن سارہ رضی کی بیٹی ’مرحا‘ کے ہمراہ کچھ نئی اور دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اُن کی بھانجی ایک جیسے لباس میں ملبوس ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عریشہ رضی اپنی بھانجی کو گود میں اُٹھائے اُنہیں پیشانی پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

عریشہ رضی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی بھانجی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللّہ جب آپ بڑی ہوجاؤں گی اور یہ تصویر دیکھوں گی تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ میں صرف آپ کی خالہ نہیں بلکہ میں آپ کی بہترین دوست بھی بننا چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ کی وہ دوست بننا چاہوں گی جس سے آپ اپنے تمام راز شیئر کرسکیں گی۔‘

عریشہ رضی نے لکھا کہ ’میں آپ کو ہر بہترین مشورہ دینے کی کوشش کروں گی۔‘ 

آخر میں انُہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے اتنا پیار کرتی ہوں کہ آپ اس کی پیمائش نہیں کرسکتی ہیں۔‘

اس سے قبل بھی عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر اپنی بھانجی کے ساتھ کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں جن میں عریشہ رضی گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کی بھانجی نے خوبصورت فراک پہنی ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

Khala ki jaan, Mirha️ Wearing @itsforu_official

A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.official) on


عریشہ رضی نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’خالہ کی جان مرحا۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ سارہ رضی کے ہاں رواں سال 30 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین