• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اُٹھائے تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عریشہ رضی نے لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔‘


انہوں نے لکھا کہ میں اب ایک خوبصورت سی ننھی شہزادی کی خالہ بن گئی ہوں۔

عریشہ رضی نے یہ بھی بتایا کہ ’سارہ رضی کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش 30 اگست کو ہوئی ہے۔‘

اداکارہ عریشہ رضی نے بہن سارہ رضی کو ٹیگ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نومولود کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین