• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عریشہ رضی کی بھانجی کیساتھ تصاویر وائرل

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی نے اپنی ننھی بھانجی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عریشہ رضی نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ نے اپنی بھانجی ’مرحا‘ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Khala ki jaan, Mirha️ Wearing @itsforu_official

A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.official) on


عریشہ رضی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے ایک تصویر میں وہ اپنی بھانجی کی پیشانی پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں وہ حیرت زدہ انداز میں ’مرحا‘ کو دیکھ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں عریشہ رضی گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی بھانجی نے خوبصورت فراک پہنی ہوئی ہے۔

عریشہ رضی نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’خالہ کی جان مرحا۔‘

اداکارہ نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سارہ رضی کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ رضی کے ہاں رواں سال 30 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اِس موقع پر سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اُٹھائے تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔


اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عریشہ رضی نے لکھا تھا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے اُن کی فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔‘

یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین