• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری نے منگنی سے قبل میگھن کو خبردار کیا تھا شاہی خاندان کا حصہ بننا آسان نہیں

برطانوی شاہی خاندان کے رکن اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے پرنس ہیری نے 2017ء میں منگنی سے قبل اپنی مستقبل کی اہلیہ میگھن مارکل کو آگاہ کردیا تھا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ 

2017ء میں جب پرنس ہیری اور میگھن نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تو اس کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پرنس ہیری نے کہا تھا کہ ہمارے درمیان بڑے کھلے اور واضح انداز میں بات چیت ہوئی تھی۔


جس میں، میں نے میگھن کو مستقبل میں شاہی خاندان کا حصہ بننے کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کی، اور میگھن کو بتادیا تھا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننا کوئی آسان کام نہیں ہے، یہ بڑا اقدام ہے اور یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

 تاہم پرنس ہیری نے میگھن کو یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ وہ میگھن کے ساتھ تعلق کو ہمیشہ اولیت دینگے۔ 

ایک برطانوی ویب پورٹل سے گفتگو کے دوران شہزادے نے کہا تھا کہ اس وقت تو ہمیں یہ بات یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو ہمیشہ اولیت دیں۔

اس موقع پر میگھن نے بھی شہزادے کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کو ترک کردیں گی۔

تازہ ترین