• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن و ہیری کو سانتا باربرا محل میں قیام کے لیے وسیع اخراجات کا سامنا

ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ سے کینیڈا اور پھر وہاں سے امریکی ریاست کیلی فورنیا آمد کے بعد سانتا باربرا کاؤنٹی میں خریدے گئے محل نما گھر کے اخراجات کے حوالے سے سوالات اٹھادیئے ہیں۔

سانتا باربرا کے مونٹی سائٹو علاقے میں واقع یہ  14ہزار 563 مربع فٹ کا گھر پانچ اعشاریہ چار ایکڑ کے قطعہ اراضی پر قائم ہے اور اس کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر برائے مارگیج پلان کے مطابق ہے۔ 

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف روزمرہ کے اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ کسی کی بھی جیب پر ایک بوجھ بن سکتے ہیں۔ اور پھر اگر یہ اخراجات کسی مشہور بالخصوص شاہی حیثیت کے حامل افراد کے ہوں تو پھر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ کس قدر زیادہ ہونگے۔ 


ایک مالی امور سے متعلق ماہرین کی ٹیم اسمارٹ اسیٹ، نے شاہی جوڑے کے ماہانہ بلز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یوٹیلیٹی اخراجات ہی تقریباً 24 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اخراجات تو 33 لاکھ ڈالرز تک ہوسکتے ہیں۔ 

یہ محل نما گھر جسے اس کے اصل مالک نے پانچ سال پہلے ہی سے مختلف سہولتوں سے آراستہ کررکھا تھا، جن میں ایک مکمل اور شاندار لائیبریری، بیوٹی سلون، آفس، بھاپ اور پانی سے غسل کرنے کی جگہ اور جم، گیم روم، تھیٹر، آرکیڈ، شراب ذخیرہ کرنے کی جگہ اور پانچ گاڑیوں کے لیے وسیع گیراج شامل ہے۔ 

شاہی جوڑے کو ان سہولتوں کے لیے جو اخراجات کرنے پڑرہے ہیں ان کا سالانہ تخمینہ 44 لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، اسکے علاوہ چار لاکھ اسی ہزار ڈالر ماہانہ مارگیج پلان، 68 ہزار ڈالر سالانہ ٹیکسز اور 3 لاکھ ڈالر اسٹاف کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ 

تازہ ترین