• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری، میگھن کی تصاویر ہٹوادیں

ملکہ برطانیہ نے اپنے کرسمس خطاب کی مناسبت سے اپنی میز پر موجود شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی تصاویر اتروادیں تاکہ انھیں شاہی تشہیر نہ دی جاسکے۔ 

برطانوی بادشاہت کی بقا ہمیشہ ملکہ کا جنون رہا ہے اور اپنی ٹیبل سے پرنس ہیری، میگھن مارکل اور ننھے شہزادے آرچی کی تصاویر ہٹوا کر ملکہ نے ایک بار پھر تخت و تاج سے اپنی محبت کو ثابت کردیا ہے۔

ملکہ الیزبتھ دوم کا یہ اقدام شاہی سوانح نویس رابرٹ لیسی کی کتاب بیٹل آف برادرز ولیم، ہیری اینڈ دی ان سائیڈ اسٹوری آف اے فیملی ان ٹملٹ، میں اس حوالے سے کافی کچھ موجود ہے۔

اس کتاب میں مصنف نے دعویٰ کیا کہ ملکہ کا اقدام قصداً، محتاط اور قبل ازوقت اندازے پر مبنی ہے۔

دوسری جانب ڈیلی میل سے انٹرویو کے دوران رابرٹ لیسی نے کہا کہ 2019 کے اجتماع کے بعد سے اہم شاہی تقریبات سے واحد سسیکس کی غیر حاضری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ملکہ کے کرسمس نشریات کے حوالے سے انکا ایک جان بوجھ کر کیا گیا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکہ نے ایسا اس لیے کیا کہ سسیکس رائلز کو اس برس اپنے کسی بھی برانڈ کو پیش کرنے کا موقع نہ دیا جاسکے۔ جو تصاویر موجود ہونگی ان میں شہزادہ چارلس اور ڈچز کمیلا، ڈیوک آف ایڈنبرا، ملکہ کے والد جارج ششم اور پرنس ولیم اور ان کا خاندان شامل ہے۔

تازہ ترین