• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی


وزیراعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزرات قانون کے مطابق وزیراعظم نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے لیے فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت کرادی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے اسامیوں کی تشکیل اور فنڈز کی فراہمی کا حکم بھی دیا ہے۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔


وزارت قانون کے مطابق ملک میں نئی احتساب عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔

وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مقدمات کے لیے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت قانون کو اس حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین