• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب پر رعایت دینے کا ارادہ نہیں، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا احتساب پر کوئی رعایت دینے کا ارادہ نہیں ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے، مختلف ایجنڈوں کے لوگ یکجا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مُک مُکا کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ حکومت کا احتساب پر کوئی رعایت دینے کا ارادہ نہیں ہے۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف ایجنڈے کو ہوا دی جارہی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ قومی اداروں پر تنقید کرنے والے کس کے ایجنڈے پر ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس سیاست کا حصہ ہیں، ہم بھی اس کے ماہر ہیں، اپوزیشن کے جلسے ملک میں کورونا کو ہوا دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں پر شکست کا خوف کیوں طاری ہو چکا ہے؟

تازہ ترین