• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 نئے کیس رپورٹ

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 15ہزار 859 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 838 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد میں سے 19 کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے جبکہ ایک کیس لسبیلہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 15 ہزار 478 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 232 ہے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد 714 ہے، ان میں سے 631 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہے۔

تازہ ترین