• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر زین العابدین میرانی نےکہا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا رہے ہیں امن و امان کا قیام قانون کی پاسداری اور نفاذ سے مشروط ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر امن و امان برقرار نہیں رکھا جا سکتا، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر میں جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں کو آرڈینیٹر الخدمت فاونڈیشن منظر عالم، علاقائی ناظم شاہ لطیف قدر گل، علاقائی ناظم معین آباد کامران نواز، سابق وائس چیئرمین یو سی 1معراج محمد خان بھی شامل تھے، جماعت اسلامی کے وفد نے بلدیہ ملیر میں سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور بلدیہ ملیر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرکے ان کو بہترین بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے وفد نے مزید سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں قیام امن کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین