• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، معمر خاتون نے 5 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون سے پیر اور منگل کی شب معمر خاتون نے 5 سالہ بچی عروہ کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ، معمر خاتون کا کہنا ہے کہ ا غوا کار بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر کسی دوسری جگہ منتقل کرر ہا تھا، کہ سرجانی سیکٹر 4اے اسپیڈ بریکر کے قریب اغواء کار نے موٹرسائیکل رو کی تو بچی زاروقطار رو رہی تھی، بچی کو روتا دیکھ کر معمر خاتون نے رونے کی وجہ پوچھی تواغواء کار گھبرا گیا اور بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، خاتون بچی کو اپنے گھر لے آئی، تاہم اغواء کی خبر وائر ل ہونے سے معمر خاتون کی بہو بچی کو دیکھ کر فورا پہچان گئی اور موجود نمبروں پر رابطہ کرکے بچی کے ملنے کی خبر دی، بچی کے ملنے کی اطلاع پر گھر والے پولیس کے ہمراہ خاتون کے گھر پہنچ گئے اور بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا، اہلخانہ کے مطابق عروہ بہن کے ساتھ گھر سے نکلی تھی پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین