• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 4 افراد ہلاک

فرانس سے برطانیہ آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈنکرک کے قریب ڈوب گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے میں بھی شامل ہیں جن کی عمر 5 اور 8 سال بتائی جارہی ہیں جبکہ کشتی میں سوار ایک اور بچہ لاپتہ ہے۔

ڈنکرک کے قریب ڈوبنے  والی کشتی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیوں میں  فوج کی کشتیوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 15 افراد کو بچالیا گیا۔

واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے سبب میٹ آفس نے وارننگ جاری کی تھی۔

تازہ ترین