• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز کیخلاف شرانگیز تقریر کیس، ملزم کیخلاف دہشت گردی دفعات ختم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) انسداد دہشت گری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مرزا افتخار الدین کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف شرانگیز تقریر کے کیس میں دہشت گردی دفعات ختم کرکے کیس کو ڈسٹرکٹ کورٹس منتقل کرنے کا حکم سنادیا۔ 

منگل کو ملزم افتخار الدین کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی طرف سے ایڈووکیٹ کبیر ہاشمی اور پراسیکیوشن کی طرف سے طیب شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیئے، دلائل میں غلام حسین، بیرسٹر فہد ملک اور سابق گورنر سلمان تاثیر کیسز کا حوالہ دیا گیا۔ 

ایف آئی پراسیکیوٹر طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس اسی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے عدالت تفتیشی ایجنسی سے شواہد منگوانے کا حکم دے عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین