• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیورات، کرنسی، موبائل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتیں، 3 گاڑیاں، 8 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں،7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔تھانہ سٹی نے 7 لاکھ روپے اور 4 موبائل چھیننے ، تھانہ نصیرآباد نے موبائل فونز مالیتی90ہزارروپے اور 53سوروپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل اور 41ہزارروپے چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے موبائل چھیننے، تھانہ وارث خان نےموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے ٹائر چوری، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل چوری،تھانہ بنی نےگن پوائنٹ پردکان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے چھیننے، تھانہ گوجرخان نے سکول سے ایل ای ڈی ، پانی کی موٹر ، سکول ٹیب چوری، تھانہ روات نے طلائی زیورات، 4ڈائمنڈ ، لیپ ٹاپ اور کپڑے کل مالیتی سامان 55لاکھ چوری، تھانہ روات نے طلائی زیورات 4 تولے، ساڑھے تین لاکھ روپے ،کپڑے ،جوتے،گھڑی اور دیگر اشیاء چوری، تھانہ روات نے گھر داخل ہو کر شہری پر تشدد، دھمکیاں اور 2لاکھ روپے، موبائل،شناختی کارڈ، پرس، بینک ومیڈیکل کارڈ اور نقدی چھین کر شہری کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے پر مقدمات درج کرلیے۔ دریں اثناءتھا نہ کوہسار نےموٹر سائیکل چوری ،تھا نہ سیکرٹریٹ نے نقدی اور 9 تولے زیورات چوری ، تھا نہ ترنول نے فرنیچر ، زیورات اور دیگر سامان چوری ،تھا نہ کورال نے بھینس چوری،تھا نہ شالیمار نے 6 لاکھ روپےہضم کرنے اور چھ تھانوں نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین