• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجیوں کے بعد بھارتی شہری بھی کشمیریوں پر ظلم کررہے ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) یونائیٹڈ جموں کشمیرکولیشن اور یوتھ فورم فار کشمیر کی قائد مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء سے لیکر آج تک مقبوضہ کشمیر سے لاشوں کے انبار نکل رہے ہیں۔ 5اگست2019ء سے پہلے کشمیریوں کی نسل کشی بھارتی فوج کرتی تھی مگر اب ہندوستانی شہری بھی کشمیریوں پہ ظلم کررہے ہیں، منگل کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم اب زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتی، مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کےلیےآر ایس ایس غنڈوں کو جموں کشمیر میں بسایا جارہا ہے۔مذہبی درسگاہوں کا سارا محکمانہ کنٹرول براہ راست ہندوستان کے پاس آگیا ہے ،اقوام عالم کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین