• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرا نفروشی جاری، تاجروں کی طرف سے سرکاری نرخ نظر انداز

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ضلع بھر میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر سبزیوں اور فروٹ کی دستیا بی ممکن نہ ہوسکی ،اے سی سیکرٹریٹ نے منگل کو سبزی منڈی میں چیکنگ کے دوران گراں فروشی کے مرتکب چھا بہ فروشوں کو 48 ہزار روپے جرمانہ کیا ،دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور بڑے تاجروں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سبزی منڈی میں اشیاء کی مہنگے داموں فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہر کے مختلف علا قوں میں کیے گئے سروے کے مطابق کہیں سے بھی مقررہ نرخوں پر سبزیاں اور فروٹ حاصل کرنا ممکن نہیں۔ ہر دکاندار مقررہ ریٹ سے زائد وصول کرنا اپنی مجبوری قرار دیتا ہے ،دوسری طرف ضلع بھر میں جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 73 روپےکلو ،پیاز 71 روپے ،ٹماٹر 173 روپے ،ادرک 369 روپے ،لیموں 99 روپے ، لہسن چائنہ 175 روپے ،کدو 38 روپے ،فراشبین 110 روپے ،بھنڈی 55 روپے ،بیگن 27 روپے ،مٹر 245 روپے ،ٹینڈا 98 روپے ،کھیرا 50 روپے ،شلجم 52 روپے ،پالک 17 روپے ،مولی 33 روپے ،گاجر 50 روپے ،مرغی 170 روپے،سیب کالاکلو 116 روپے ،سیب گاجا 93 روپے ،انگور سندر خانی 250 روپے ،انگور ٹافی 170 روپے ،ناشپاتی 92 روپے ،انار اسپیشل 157 روپے ،امرود 88 روپے ،کیلا پاکستانی اول 88 روپے درجن، کیلا دوئم 45 روپے،انڈے 166 روپے ،میٹھا 140 روپے ،مسمی 58 روپے اور شکری 57 روپے تھے۔
تازہ ترین