لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات وحمزہ شہباز شریف کے ترجمان عمران گورایہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ڈیڑھ سال سے بے گناہ اور غیر قانونی قید بھی حکمرانوں کے اندھے انتقام کی آگ کو ٹھنڈا نہ کر سکی ۔ حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا جیل میں رکھا ہوا ہے،نیب ابھی تک ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی۔