• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم، عسکری بائی پاس محمد اکمل سے ڈاکو نے نقدی 32 اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے، کلمہ چوک عبداللہ عثمان سے ڈاکو نقدی 10ہزار سمیت موبائل لے گئے، نقشبند کالونی ذوالفقار علی سے ڈاکو نقدی25ہزار اور دو موبائل لےگئے ، شان چوک طاہر جیلانی واہل خانہ سے ڈاکو طلائی زیورات سمیت موبائل و نقدی چھین کر لےگئے، سمن آباد فاروق بشیر سے ڈاکو نقدی10ہزار ایک موبائل چھین کر فرار ہوگئے، انصاری چوک سے محبوب، احسن، زوہیب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 74ہزار لےگئے، عمر کالونی میں فہیم سے ڈاکو نقدی7ہزار لےگئے، محمد فیضان کی کریانہ دکان میں ڈاکو داخل ہوکر نقدی 1 لاکھ سمیت تین موبائل چھین کر فرار ہوگئے، سلطان کالونی میں عارف بٹ سے ڈاکو نقدی 1لاکھ 50ہزار چھین کر لےگئے، علاقے ٹرسٹ پلازہ محمد نادر، گلشن فیض میں محمد طارق، تھانہ بی زیڈ کے علاقے حاجی محمد، سبزی منڈی سے محمد بابر، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال احمد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، فہیم خان کے گھر سے طلائی زیورات سمیت نقدی 4 لاکھ 50 ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین