• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ایوان وزیراعلی میں ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں عثمان بزدار صوبے کے انتظامی امور کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے اور صوبے میں ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کے حوالےسے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا اور وزیراعظم راوی ریور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور کے شیڈول میں سوشل میڈیا پر متحرک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی شامل ہے۔

تازہ ترین