• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کے کامیاب تجرباتی مراحل طے

گلاسگو (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کے علاج کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی ویکسین بڑی کامیابی کے ساتھ تجرباتی مراحل طے کررہی ہے اور اس بات کی قوی امید ہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، جب کہ جون تک بڑی مقدار میں عوام کے لئے دستیاب ہوگی۔ اس ویکسین کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس کے نتائج خاصے حوصلہ افزا تھے اور رضا کار نوجوانوں اور بالغوں دونوں پر اس کے اثرات بڑے مفید تھے، اب یہ کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے اور توسیع دے کر اس کو کئی ممالک کے ہزاروں افراد پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور چند ہفتوں کے اندر اس کا ڈیٹا ریگولیٹرز کے حوالے کردیا جائے گا۔ ویکسین مارکیٹ میں آجانے کے بعد حالات میں تیزی کے ساتھ بہتری پیدا ہونا شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین