• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے چین کی جانب سے تعاون کی پیشکش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے انفراسٹرکچر اور ساحلی پٹی کو بہتر بنانے سمیت پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے چین کا تعاون کی خواہش کا اظہار ،عوامی جمہوریہ چین کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چینی وفد کی قیادت ڈائریکٹر آف چائنا Houji GroupکےMr. Xiang qiwen کررہے تھے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پیشکش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اس موقع پر چین کے وفد کی جانب سے کراچی کے انفراسٹرکچر اور ساحلی پٹی کو بہتر بنانے سمیت پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیاگیا جبکہ کراچی سے مماثلت رکھنے والے چین کے شہروں کے سسٹر سٹی معاہدے کے لئے مفاہمتی یادداشت کی پیشکش بھی کی گئی ۔

تازہ ترین