• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالتؐ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،خواجہ سعد رفیق

 لاہور (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے مرکزی  رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  ناموس رسالت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، وزیراعظم کو خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطہ کرنا چاہیے، او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا جائے۔ احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نبی کریمؐ کی ناموس کا معاملہ ہو یا دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی بات ہو، ان ایشوز پر ہم ایک ہیں، ایک ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت ریاستی دہشتگردی ہے، پاکستان کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیےپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین