• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرربابہ بلیدی کا چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے چلڈرن اسپتال کوئٹہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی و مالی معاملات کو شفاف ‘ بہتر بنا نےاور عوام کو معیاری سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ چلڈرن اسپتال کےپیرا میڈیکس اسٹاف کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرکے اطفال کے علاج معالجے کا مثالی ادارہ بنائیں گے پیرا میڈیکس اور طبی اسٹاف کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں اسٹاف کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ادارے کی بہتری کے لیے مستقل و دیرپا بنیادوں پر مثبت سمت کا تعین کرنا ہوگا یہ اس موقع پر وفد نے مسائل سے آگاہ کیا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ اسپتال کو سرکاری مینجمنٹ میں لئے جانے کے بعد ہونا تو یہ چائیے تھا کہ عوام کو پہلے سے بہتر طبی سہولیات فراہم آتیں تاہم سی ایچ کیو کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اور عوامی شکایات کا انبار ہے معاملات کو سنجیدگی سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے قبل ازیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی، صوبائی وزیر محکمہ لائیو اسٹاک مٹھا خان، سیکرٹری خزانہ و صحت نور الحق بلوچ نے ملاقات کی اور محکمہ جاتی امور پر تبادلہ خیال کیا اس سے قبل انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز کی جانب سے کوئٹہ میں جاری فٹ بال کے قومی مقابلوں کے دوران طبی سہولیات اور ایمبولینس کی فراہمی کے لیے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کو احکامات جاری کئے ۔
تازہ ترین