• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے ملزمان کو چھڑوانے اور پولیس پر حملہ کے الزام میں 14 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی کے ملزمان کو چھڑوانے اور پولیس پر حملہ کے الزام میں 14 افراد کیخلاف مقدمہ، چہلیک پولیس کو شوکت حیات ایس آئی نے درخواست دی کہ ضلع کچہری میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی غرض سے حاضر ہوا جہاں ملزمان کا ریمانڈ جوڈیشل حاصل کرکے باہر نکلا تو ملزمان کے گھر والے سعید، حاشر اور خواتین سمیت چودہ نامعلوم افراد نے پولیس پر دھاوا بول دیا، ملازمین کی وردی پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین