آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا

لندن(این این آئی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

یورپ سے سے مزید