• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے افغانستان میں دہشتگردوں کی نرسری قائم کی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں دہشت گردوں کی نرسری قائم کی ہوئی ہے، امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی صورت حال کو خراب کرے گا، انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ معاہدہ کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا میں امن کے نام پر دوہری پالیسی اپنائے ہوئے ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو جانی اور مالی قربانی دی ہے اس کا اعتراف کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے سر پرست ملک کی سر پرستی سے دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین