• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا بھارت میں امریکی وزراء کے بیانات پر سخت ردعمل

نئی دہلی( جنگ نیوز)بھارت میں چینی سفارتخانے نے بھارتی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ اور وزیردفاع کےچین مخالف بیان کو مسترد کردیا۔

نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپرکی جانب سے بھارتی دورے کے دوران چین مخالف بیانات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے اور علاقائی امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل سے باز رہے۔

چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت سمجھدار ممالک ہیں اور دونوں ممالک سرحدی تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین