• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کردیئے‘ بابر اعوان

اسلام آباد(ایجنسیاں)مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اب اپنی رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں‘عافیہ صدیقی اور ایمل کاسی کو امریکا کے حوالے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھی ہوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے عملے نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی، ان کا ای میل بھی بلاک نہیں کیا گیا اور وہ فون پر رابطے میں ہیں، اگر پاکستان سے سینیٹرز کا کوئی وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں کے لئے اپنے خرچ پر امریکا جانا چاہتا ہے تو اس کے لئے حکومت مکمل تعاون کرے گی اور میں خود بھی ساتھ جانے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنے خاندان سے ٹیلی فون پر رابطے کے لئے حکومت سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین