• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے ٹی ایف کا اجلاس، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات پر زور

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) انسانی اسمگلنگ اوراسمگلنگ سے متعلق بین ایجنسی ٹاسک فورس (آئی اے ٹی ایف) کا اجلاس جمعرات ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ جس میں ایف آئی اے کے زونل ڈائریکٹوریٹ ، وزارت خارجہ ، صوبائی پولیس ، بارڈر سکیورٹی فورسز ،سکیورٹی و قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ ، نادرا اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، پی ایس پی محمود عالم محسود نے صدارت کی ، اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹرز نے امیگریشن ، انسداد انسانی سمگلنگ انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کے خلاف قومی وابستگیوں اور کارکردگی کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین