• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی کرپشن معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی مسترد کرتے ہیں،مسعود ہراج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے کہا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کروڑوں کی خورد برد کے معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں کوئی سینئر پروفیسر شامل نہیں کیا گیا، کرپشن میں ملوث کلرک اب بھی ہسپتال میں آ رہا ہے،جن ڈاکٹروں کی تنخواہیں دوسرے اکاؤنٹس میں گئیں ایسا کس کے دستخطوں سے ممکن ہوا؟ نشتر انتظامیہ ریکارڈ پبلک کرے، اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو لیٹر لکھ رہے ہیں کہ وہ خود انکوائری کمیٹی تشکیل دیں جبکہ اینٹی کرپشن ریکارڈ قبضہ میں لیکر شفاف انکوائری کرے۔
تازہ ترین