• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکارلٹ جوہانسن اور کولن جوسٹ نے شادی کرلی

ہالی وڈ کی مشہور و معروف اور خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن اور اداکار کولن جوسٹ نے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتےداروں اور خاص دوستوں نے شرکت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن اور 38سالہ کولن جوسٹ نے مئی2019 میں منگنی کی تھی۔

اسکارلٹ جوہانسن کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ اداکار ریان رینولڈس اور فرانس کے بزنس مین سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اسکارلٹ جوہانسن فلم لوسی، میرج اسٹوری، گھوسٹ ورلڈ، میچ پوائنٹ اور بلیک وڈو سمیت کئی مشہور اور ہٹ فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

اسکارلٹ جوہانسن کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ متعدد ایوارڈز کے لئے انہیں نامزد بھی کیا گیا۔

تازہ ترین