• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی نے پاموکلے میں اپنی نئی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ترکی کے شہر پاموکلے میں اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے اُن کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور وہاں خوب انجوائے کررہی ہیں۔

کنزہ نے اپنی تازہ تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ایک خوبصورت طوطا ان کے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔

View this post on Instagram

Mr. Rio

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi) on


اداکارہ کنزہ ہاشمی کی یہ تصویر پامو کلے کی ہے، جو ترکی کا خوب صورت شہر مانا جاتا ہے۔

اس سے پہلے اداکارہ کنزہ ہاشمی  اپنے دورہ ترکی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہی ہیں، جس سے ان کے مداحوں کو کنزہ کی روز مرہ کی مصروفیات کا علم ہوتا رہتاہے۔

کنزہ ہاشمی کبھی ترکی کے ڈیلٹا ہوٹل میں تو کبھی استنبول کے ساحل کی سیر کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ کنزہ ہاشمی آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’اُڑان‘ میں ’ملکہ‘ کا کردار ادا کررہی ہیں، جسے سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

تازہ ترین