• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کررہا ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر علی زیدی نے پیغام میں لکھا کہ ترکی میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں۔ آپ لوگ مضبوط رہیں۔

گزشتہ روز ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہےجبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین