• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی بات کو بھارت سے جوڑنا غلط رویہ ہے، رانا ثناء ﷲ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بات کو فوری طور پر بھارت سے جوڑ دینا غلط رویہ ہے۔

رانا ثناء ﷲ نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے وزیرخارجہ کی اس دن کی پوزیشن بیان کی، میٹنگ میں وزیراعظم آئے ہی نہیں اور وزیرخارجہ بار بار آ جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وزیرخارجہ اور ایاز صادق کی بات ہوئی۔ ایاز صادق نے جو بات کی یہ ان دونوں کے درمیان کی بات ہے، میٹنگ کی بات نہیں۔

تازہ ترین