• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 31اکتوبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ 31،اکتوبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہواجس میں تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تازہ ترین