• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُم رباب کے والد، چچاقتل سے میرا اور برہان چانڈیو کا تعلق نہیں، سردار خان

قمبر علی خان، گھارو(نامہ نگاران) پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو نے کہاہے کہ ام رباب کے والدسمیت تہرے قتل کیس سے میرا اور میرے بھائی برہان خان چانڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے مفرور ملزمان کی گرفتاری کی آڑ میں ہمارے گھروں کا تقدس کا پامال کیا گیا۔ آئی جی پولیس سندھ نے بنگلوں پر چڑھائی کرکے اپنے غیر جانبدار ہونے پر شکوک پیدا کردئے ہیں اور آئی جی پولیس کی کارروائیاں سوشل میڈیا پر آنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے یہ بات انہوں نے اپنی قمبرکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔دوسری جانب ارکان صوبائی اسمبلی کے بنگلے پر چھاپے کیخلاف چانڈیو برادری نے گھارو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب سردار خان چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ام رباب کے والدسمیت تہرے قتل کیس سے میرا اور میرے بھائی برہان خان چانڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ایم این اے رفیق احمد جمالی اور ممتاز چانڈیو سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر صوبائی و مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین