• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے13سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بد فعلی کے شکار بچے کے والد نے تھانے میں ملزم شاہد کے خلاف اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی شکایت کی۔معصوم بچے نے بھی اپنے بیان میں بدفعلی کی تصدیق کی۔ پولیس نے فوری طور پر دفعہ 377 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران نامزد ملزم شاہد ولد زاہد کو گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق میڈیکو لیگل معائنے کی عبوری رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین