• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 30سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزموں کوگرفتار کرکے910گرام چرس،10لٹر شراب برآمد کر لی۔پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 2ملزموں گرفتار کرکے ایک کلوسے زیادہ چرس اور 50 بوتل شراب برآمد کرلی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 7افرادبھی دھر لئے گئے۔ وفاقی پولیس نے بھی 15ملزموں کو گرفتار کرکے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل ، نقدی، چرس اور اسلحہ برآمدکرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے تھانہ گولڑہ اوررمنا کی حدود میں گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ افغان گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے افغان باشندے کوگرفتارکرکے سواکلوگرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ ترنول پولیس نے منشیات فروشبشارت کو گرفتار کرکے اعلی کوالٹی کی 1280گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
تازہ ترین