• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل زندگی کی نامعلوم سمتوں اور اَن دیکھی راہوں کا ایک پُراسرار نام ہے جو بہ ظاہر انسان کے اختیار میں نہیں ، لیکن اس کے باوجود ہم سب، ایک روشن، کامیاب اور خوش گوار مستقبل کی نہ صرف آرزو کرتے ہیں بلکہ اس کی امید بھی رکھتے ہیں۔ ایسا خوش گوار مستقبل جو کامیابیوں سے بھرپور ہو اور ہماری خواہشات کی تکمیل کرتا ہو۔

لیکن ہم میں سے کتنے لوگ ایسے ہیں، جنھوں نے اپنے لیے ایک کامیاب مستقبل کی منصوبہ بندی کی ، زندگی کا مقصد متعین کیا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک پروگرام مرتب کرکے جدوجہد کی ۔کچھ لوگ یہ کام کرتے ہیں، لیکن اکثریت کی زندگی، اَن جانے راستوں پر بھٹکتے اوربعض اوقات ٹھوکریں کھاتے، با لآخر کسی ایک، صحیح یا غلط، مطمئن یا غیر مطمئن، موزوں یا غیرموزوں راستے پر چل نکلتی ہے۔

کامیاب، مگر نسبتاً سہل زندگی گزارنا ہر انسان کی بنیادی تمنا ہوتی ہے۔ کامیابی اور ترقی پانے کے کئی راستے ہوتے ہیں، لیکن بنیادی اہمیت دو امور کو حاصل ہے۔ ایک ذاتی تجربہ اور دوسرا صحیح معلومات کا بروقت حصول۔ ذاتی تجربوں سے ترقی اور کامیابی پانا بڑی کٹھنائیوں کا راستہ ہے۔ 

اس راستے سے کامیابی پانے کے لیے بہت کچھ کھونا اور جھیلنا پڑتا ہے، اس کے برعکس اگر ضروری معلومات، جو دوسروں کے تجربے اور مشاہدے کا حاصل ہوتی ہیں،ضرورت کے وقت دستیاب ہوجائیں تو راستے کی دشواریوں کو دور کرکے کامیابی کی منزل کو آسان بھی بنا دیتی ہیں اور کافی حد تک یقینی بھی۔ ترقی اور کامیابی کا سفر زندگی بھر کا سفر ہوتا ہے۔

تازہ ترین