ایران میں کورونا سے یومیہ اموات کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، 24 گھنٹوں میں 444 افراد کا انتقال ہوا، حکومت نے تہران سمیت 25 شہروں میں چار روز کے لیے آمد و رفت پر پابندی لگادی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے تہران میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے۔
ایران کے بیشتر شہروں میں اسکول، مساجد، دکانیں اور ریستوران اکتوبر سے ہی بند ہیں۔
ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور اموات 35 ہزار سے زیادہ ہیں۔