• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک، پابندیوں میں20 نومبر تک توسیع

ایران میں کورونا وبا کی صورتحال تشویشناک رُخ اختیار کر گئی ہے۔ دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں کورونا پابندیوں میں20 نومبر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے21 صوبوں میں کورونا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ 43 علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق کورونا کے نئے مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔


 ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں ہر چوتھے منٹ میں ایک کورونا مریض کا انتقال ہورہا ہے۔ تمام شہری کورونا پابندیوں پر سختی سےعمل کریں۔

حکام کا کہنا ہے اگر شہریوں نے پابندیوں پر عمل نہ کیا تو یومیہ اموات کی تعداد 600 ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 337 افراد کا انتقال ہوا۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار سےزیادہ اور اموات 33 ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔

تازہ ترین